لاہور(نیوزڈیسک)ضمنی الیکشن کے دوران متعلقہ حلقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے ووٹرز اور علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران متعلقہ حلقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے ووٹرز اور علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔
لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سمیت چار صوبائی حلقوں پی پی 147، 149، 158 اور 164 پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔ اس لئے شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند ہے۔
رحیم یارخان میں پی پی 266 کی نشست پر بھی ضمنی انتخاب کے دوران ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
ووٹرز کا کہنا ہے کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے دشواری کا سامنا ہے۔