سیاست خدمت کیلئے ،بریارفیملی کو میں پارٹی میں لائی :فردوس عاشق

0

لاہور: تحریک انصاف کی سابق رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سیاست میں ایک ہی فوکس رہا ہے میں کاروباراور روزگار کیلئے سیاست میں نہیں آئی میں تو پروفیشنل سرجن ہوں اور یواین میں کام کررہی تھی اگر میں نے کاروبار ہی کرنا تھا وہ ڈاکٹر سے اچھا نہیں ۔پروگرام ہوکیارہاہے میں میزبان فیصل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تو قومی کاز ، قومی خدمت کیلئے سیاست میں آئی۔

ا نہوں نے کہاکہ میری طرح کے بہت سارے اوورسیز نے یہ امیدیں باندھیں کہ ہم نے سسٹم کو بدلنا ہے اسی لئے وہ سیاست میں آئے۔میں نے الیکشن لڑالیکن مجھے پی ٹی آئی نے ہی ہرایا اور میرے مقابلے میں آزاد امیدوار کھڑے کردیئے میرے خلاف وہ لوگ تھے جو نومولود تھے ان کو عمران خان نے سیالکوٹ کی سربراہی کیلئے چنا آج وہ سیاست چھوڑ رہے ہیں لیکن ہم نے تو سیاست کرنی ہے۔

بریار فیملی کو تو میں پی ٹی آئی کو لے کرآئی تھی ۔ جب میں نے پی ٹی آئی جوائن کی تو میرے راستے میں ایک ٹولہ کھڑا تھا آج بھی وہی ٹولہ کھڑا ہے اوراس کی وجہ سے ہی عمران خان کو ڈوبے اس کی ہٹ دھرمی جاری ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن بھی اس وقت پیپلزپارٹی کی بی ٹیم کاکام کررہاہےپی پی والے ڈرا دھمکاکر اکثریت حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا کیو نکہ میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ سے ہوگا ڈی فیکشن لاز لگے گا ۔

جو پارٹی سے ہٹ کرووٹ دیگا اس کا ووٹ شمارہی نہیں ہوگا۔ ہر قانونی اور آئینی راستہ اختیار کیا جبکہ پی پی والے کسی قانون کو نہیں مان رہے ہیں وہ جمہوریت کا قتل کررہے ہیں جو بھی بکے گا وہ اپنے چہرے پر کالک ملے گا۔

گروپ ایڈیٹر 92نیوزارشاد احمد عارف نے کہاکہ کاروبار بند ہوگئے ہیں جہاں تین تین شفٹوں میں کام ہوتا ہے وہاں پر ایک بھی نہیں چل رہی ،معاشی مشکلات کے باوجود اگر بجٹ میں ریلیف دیاجاتاہے تو اچھاہے لیکن یہ بھی بتانا ہوگا کہ اس کا بوجھ کون اٹھائے گا یا یہ الیکشن جیتنے کیلئے کیا گیاہے۔عوام کو یہ جوا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.