کاکول(نیوزڈیسک)ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے کاکول کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے فٹنس کیمپ کے دوران ٹریننگ اور جِم میں ایکسرسائز بھی کی۔ کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے علاوہ رننگ پریکٹس بھی کی۔
کاکول کے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر میں پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی 2 سیشن میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو بھی ایبٹ آباد کے کاکول میں فٹنس کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی قومی ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے 2016ء میں آرمی کے زیر نگرانی ٹریننگ کروائی گئی تھی۔
فٹنس کیمپ کے بعد کھلاڑیوں نے دورۂ انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد کھلاڑیوں نے ’پش اپ‘ لگا کر آرمی ٹرینرز کو خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔