Gas Leakage Web ad 1

معذور افراد کو طواف کیلئے گالف کار فراہم کردی گئی

0

مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک)مسجد الحرام میں معمر،معذور اور بیمار زائرین کے لیے مخصوص گالف کار کی سہولت فراہم کردی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

عرب میڈیا کے مطابق گالف گاڑیوں سے مسجد الحرام کی چھت سے طواف کرایا جاتا ہے، انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر 50 گالف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گالف گاڑیوں کی سہولت شام 4 سے صبح 4 بجے تک ہوتی ہے جس کا فی کس کرایہ 25 ریال ہے اور ہر گاڑی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

گاڑیوں کے لیے بکنگ کے انتظامات مسجد الحرام کے مختلف دروازوں پر کیے گئے ہیں، ان مقامات سے گالف گاڑیوں کی بکنگ کرانے کے بعد وہاں سے لفٹ کے ذریعے مسجد الحرام کی چھت پر پہنچ کر گاڑی کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.