Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات، مذہبی و سماجی معاملات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات، مذہبی و سماجی معاملات پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی ملاقات ہوئی، جس میں ملکی مذہبی اور سماجی معاملات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اسلامی نظریاتی کونسل کے کردار اور خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی مؤثر رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدر کے امن معاہدے کے باوجود کانگو اور روانڈا میں پھر لڑائی شروع

وزارت قانون کے مطابق علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو دوسری بار اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، ان کی مدتِ تعیناتی تین سال کے لیے ہے۔ وہ اس سے قبل بھی متعدد اہم مذہبی اور انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹر راغب نعیمی اس سے پہلے متحدہ علما بورڈ پنجاب اور پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں، جہاں انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے مختلف اقدامات کیے۔

وزیراعظم نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی سربراہی میں کونسل آئندہ بھی مثبت اور مؤثر سفارشات فراہم کرتی رہے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.