اسلام آباد: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔
خیبر پختونخوا میں 12 سال کی پی ٹی آئی حکومت میں صوبہ کھنڈربن چکا: مریم نواز
ذرائع نے بتایا کہ منافع میں اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 40 پیسے تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع ایک روپے 10 پیسے سے بڑھا کر ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس وقت ایک لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے 87 پیسے ہے جبکہ ڈیزل پر بھی یہی منافع 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر وصول کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق فی الحال ڈیلرز کا کمیشن پیٹرول پر 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے اور ڈیزل پر بھی یہی کمیشن وصول کیا جاتا ہے۔
اس طرح شہری پیٹرول کے ہر لیٹر پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کو مجموعی طور پر 16 روپے 51 پیسے ادا کر رہے ہیں جبکہ ڈیزل پر بھی یہی رقم ادا کی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی کی منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد اس فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔