امریکا: سابق صدر بائیڈن کے دور میں داخل ہونے والے افغان شہری سنگین جرائم میں ملوث

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت میں امریکا میں داخل ہونے والے متعدد افغان شہری سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ محکمہ نے ان افراد کی تصاویر اور معلومات بھی جاری کی ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا غزہ امن معاہدے پر تحفظات، مسلم ممالک کو پوزیشن پر دوبارہ غور کرنے کا اشارہ
محکمے کے مطابق یہ افغان شہری قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ، جنسی جرائم اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ جمال ولی اور محمد خروین کو امریکا میں رہنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم وہ بعد میں دوبارہ پرتشدد جرائم میں ملوث ہوئے۔
اس کے علاوہ عبداللہ حاجی زادہ، ناصر احمد توحیدی، جاوید احمدی، بحر اللہ نوری اور ذبیح اللہ مہمند سمیت دیگر افراد کو کم عمر بچوں پر حملے، جنسی جرائم کی منصوبہ بندی اور دیگر سنگین جرائم میں گرفتار کیا گیا۔
ہوم لینڈ سکیورٹی نے زور دیا ہے کہ جو بھی افراد عوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، انہیں امریکا سے نکال دیا جائے گا۔



