Gas Leakage Web ad 1

اہم قوانین کی منظوری ! پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اہم قوانین کی منظوری ! پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

0

اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہونے والے بل پیش کیے جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر اعظم کی قوم سے خواتین پر تشدد کے خلاف متحد ہونے کی اپیل

حکومتی ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران ہی طلب کیا جائے گا۔ اجلاس میں وہ تمام بل شامل کیے جائیں گے جو اب تک قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور نہیں ہو سکے اور حکومت کا مقصد زیر التوا قانون سازی کو جلد مکمل کرنا ہے۔

مشترکہ اجلاس کے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت نے آئین میں 27ویں ترمیم قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کرائی ہے جس میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر اہم نکات شامل تھے۔

چند روز قبل سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم منظور ہو چکی ہے اور اب 28ویں ترمیم کی تیاری کی جانی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.