Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ ٹیم چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ ٹیم چیمپئن شپ جیت لی

0

پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ ٹیم چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مسقط میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو تین سے دو کے فریمز کے فرق سے شکست دی۔ بیسٹ آف فائیو فارمیٹ میں پاکستان کی اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل ٹیم نے ہانگ کانگ کی نانسین وان اور چاو ہو مان پر مشتمل جوڑی کو مات دی۔

رحیم یارخان میں کاشتکاروں نے گنے کے نرخوں میں اضافہ نہ ہونے پر فصل کو آگ لگا دی

پہلے سنگلز میچ میں اسجد اقبال کو چاو ہو مان نے شکست دی جس سے ہانگ کانگ کو برتری حاصل ہوئی، لیکن دوسرے سنگلز میچ میں محمد آصف نے 82 کے بریک کے ساتھ مقابلہ برابر کر دیا۔

ڈبلز میچ میں ہانگ کانگ کی جوڑی کامیاب رہی اور انہوں نے تین سے دو کی برتری حاصل کر لی۔ تاہم ریورس سنگل میچز میں پہلے محمد آصف نے 100 کے بریک کے ساتھ چاو ہو مان کو شکست دی، اور پھر اسجد اقبال نے 104 کے بریک کے ساتھ نانسین وان کو ہرا کر پاکستان کو تین سے دو کی فتح دلائی۔

یہ محمد آصف کے کیرئیر کا مجموعی طور پر ساتواں عالمی ٹائٹل ہے، جس میں تین ٹیم ٹائٹل، تین انفرادی عالمی ٹائٹلز اور ایک ورلڈ ماسٹرز کا ٹائٹل شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.