Gas Leakage Web ad 1

پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، پی ٹی آئی نے تعاون پر آمادگی ظاہر کر دی

0

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دے دی، جبکہ تحریک انصاف نے بھی اصلاحات کے عمل میں تعاون پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے، تاہم دونوں رہنماؤں نے کمیٹی میں شرکت کا عندیہ دیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے باضابطہ جواب چند روز میں متوقع ہے۔

مجوزہ کمیٹی 2024 کے عام اور ضمنی انتخابات سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لے گی اور مستقبل میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی برابر نمائندگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مساوی نمائندگی کی صورت میں بامعنی مشاورت ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات غیرجانبدار اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونی چاہئیں۔

بیرسٹر گوہر نے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ملک میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.