Gas Leakage Web ad 1

یونیورسٹی آف مکران میں ایف سی بلوچستان کے تعاون سے اسپورٹس ویک کا انعقاد

یونیورسٹی آف مکران میں ایف سی بلوچستان کے تعاون سے اسپورٹس ویک کا انعقاد

0

یونیورسٹی آف مکران پنجگور میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے تعاون سے اسپورٹس ویک کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق اس اسپورٹس ویک کا اہتمام طلباء اور طالبات کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

سہیل آفریدی کے صوبے سے امتیازی سلوک کے دعویٰ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، طارق فضل چودھری

اسپورٹس ویک کے دوران کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، شطرنج اور سلو ریس سمیت متعدد کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

طلباء نے اسپورٹس ویک میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مقابلوں میں پرجوش شرکت کی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اس اسپورٹس ویک کو طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔

وائس چانسلر اور فیکلٹی کی جانب سے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی معاونت پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایف سی بلوچستان کی سرگرمیاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کے نکھار اور معاشرے میں ہم آہنگی کے فروغ میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔

ایف سی بلوچستان کے تعاون سے علاقائی سطح پر کھیلوں کے فروغ کی ایک نئی روایت قائم ہو رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.