امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی ممالک سے کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ نو ماہ میں اڑتالیسویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
پنجاب کے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر وزیراعلیٰ برہم
امریکی صدر نے کہا کہ ٹیرف کی وجہ سے یہ امریکہ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دولت مند، طاقتور اور معزز دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے آٹھ ممکنہ جنگوں میں سے پانچ کو براہ راست ٹیرف کی وجہ سے روکا ہے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی ممالک سے کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں۔