Gas Leakage Web ad 1

اپوزیشن اتحاد ’’نئے میثاق جمہوریت‘‘ کیلیے تیار، مولانا کو گرین سگنل دے دیا

0

*اپوزیشن اتحاد کا نیا میثاق جمہوریت لانے پر اتفاق، مولانا کو گرین سگنل*

Gas Leakage Web ad 2

اپوزیشن اتحاد نے نئے میثاق جمہوریت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے اور اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو گرین سگنل دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں اپوزیشن اتحاد کا اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے نئے میثاق جمہوریت کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

اپوزیشن اتحاد نے نومبر کے دوسرے ہفتے میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی پلیٹ فارم سے متفقہ چارٹر آف ڈیموکریسی کا اعلان کیا جائے گا۔

متحدہ اپوزیشن اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کی بیٹھک بھی ہوئی۔ اسد قیصر نے کہا کہ مولانا کی تجویز پر 9 یا 10 نومبر کو اے پی سی بلانے پر غور کر رہے ہیں، جبکہ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میثاق جمہوریت کی شرائط مشاورت سے طے کی جائیں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سیاسی مسائل ایک دوسرے کو سننے اور ساتھ بیٹھنے سے حل ہوتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے ہم بھی تیار ہیں، جب آئین میں ترمیم ہو سکتی ہے تو چارٹر میں کیوں نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.