Gas Leakage Web ad 1

‘مال ملنا بند ہوجائے تو ریاست بُری ہوجاتی ہے’: محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید

0

*محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید، احترام کی گنجائش باقی نہیں رہی*

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بیانات کو نامناسب قرار دے دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ وہ مولانا کی بہت عزت کرتے تھے لیکن اب احترام کی گنجائش باقی نہیں رہی۔ ان کی تقریر کے دوران جے یو آئی کے سینیٹرز نے ایوان میں شور شرابہ کیا۔

محسن نقوی نے ایران کے حالیہ دورے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ وہ دفاعی معاہدے کے سلسلے میں گئے تھے، وہ کسی معاہدے کے لیے نہیں بلکہ تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے گئے تھے۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ تہران میں دفاعی معاہدہ ہو رہا ہے اور ہمارے وزیر دفاع یہاں بیٹھے ہیں، اپنی عزت اور وقار کا خیال رکھنا ضروری ہے، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

اس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ وہ شوق سے ایران نہیں گئے تھے بلکہ وزیراعظم نے ذمہ داری سونپی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے ریاست اور اداروں کے بارے میں نامناسب بیانات دیے، ان کے لیے ریاست اس وقت تک ماں ہوتی ہے جب تک کچھ ملتا رہے، حصہ ملنا بند ہو جائے تو ریاست کے خلاف باتیں کرنے لگتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اب آپ کو ریاست سے نہ نوکری ملے گی، نہ پیسے ملیں گے اور نہ ہی ٹکٹیں، اگر تنقید کی ہے تو سننے کی ہمت بھی ہونی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.