پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پارٹی کے انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سہیل آفریدی کے صوبے سے امتیازی سلوک کے دعویٰ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، طارق فضل چودھری
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنے والے افراد پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اکاؤنٹ بیرون ملک مقیم کچھ پی ٹی آئی کارکنوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے انفارمیشن ونگ کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔