Gas Leakage Web ad 1

بنگلادیش میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، 5 افراد ہلاک، 100 زخمی

بنگلادیش میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، 5 افراد ہلاک، 100 زخمی

0

بنگلادیش میں جمعہ کی صبح آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے نے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے جبکہ متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بنگلا دیشی محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تقریباً 26 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے اور لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

Gas Leakage Web ad 2

گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی و منظوری کے لیے جدید آئی ٹی بیسڈ سافٹ ویئر متعارف
جرمن ریسرچ سینٹر نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ڈھاکا کے قریب نرسنگدی شہر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکے بھارتی شہر کولکتا سمیت شمال مشرقی بھارت کے بعض حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہے، جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ، گازی پور کے فیکٹری ورکرز اور نرسنگدی کے رہائشی شامل ہیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کئی افراد زیر تعمیر عمارتوں سے گرنے والی اینٹوں اور سیمنٹ کے ملبے کی زد میں آئے۔

ڈھاکا کے ایک رہائشی نے بتایا کہ اس نے زندگی میں کبھی اتنے شدید جھٹکے محسوس نہیں کیے۔ دفتروں اور گھروں میں لوگ فرنیچر ہلتے ہی باہر نکل آئے اور سڑکوں پر بھیڑ جمع ہوگئی۔

عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.