Gas Leakage Web ad 1

اسلامک سلیڈرٹی گیمز میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

اسلامک سلیڈرٹی گیمز میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

0

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ ان کے ہم وطن یاسر سلطان نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

عاطف اسلم پر دلجیت دوسانجھ کی نقل کا الزام

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے حصہ لیا۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.44 میٹر رہی، دوسری تھرو میں انہوں نے 83.05 میٹر کا فاصلہ طے کیا، تیسری تھرو 82.48 میٹر رہی جبکہ چوتھی باری میں وہ 77.06 میٹر تک تھرو کر سکے۔

ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ یاسر سلطان نے 76.04 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا۔ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز نے 76.01 میٹر کی تھرو کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اس سے قبل ارشد ندیم اولمپکس اور ایشین چیمپیئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.