دنیاگرفتاری کا خدشہ، اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے دورہ امریکا منسوخ کردیا
گرفتاری کا خدشہ، اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے دورہ امریکا منسوخ کردیا
فوٹو: فائل
اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر امریکا کا دورہ منسوخ کردیا۔
انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر بن گویر کو اقوام متحدہ کی پولیسنگ کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک جانا تھا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے بن گویر کے خلاف مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے، ان تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ بن گویر کے خلاف تحقیقات کی جائیں اور گرفتار کیا جائے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق بن گویر حالیہ دنوں میں دو بار دورہ امریکا منسوخ کر چکے ہیں۔