سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں دو کارروائیوں کے دوران 23 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق بھارت کے حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 12 دہشت گرد ایک ٹارگٹڈ آپریشن میں مارے گئے، جس میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ اسی نوعیت کی مزید خفیہ اطلاعات پر کیے گئے ایک اور آپریشن میں 11 خوارج ہلاک ہوئے۔
آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کے ایک اور گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر ایک اضافی آپریشن بھی کیا گیا، جبکہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری ہیں۔ علاقے میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کرم میں فتنۂ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کو سراہا اور 23 خوارج کو ہلاک کرنے پر ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور پوری قوم، بشمول وہ خود، وطن عزیز کے دفاع کے غیر متزلزل عزم میں افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔