Gas Leakage Web ad 1

آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی

آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی

0

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی بحال کی جائے اور ایک ایسا سماجی معاہدہ کیا جائے جس پر تمام جماعتیں دستخط کریں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی ضمانت دیتے ہیں کہ وہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئے

عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ملک میں یہ غلط فہمی پھیلا دی گئی ہے کہ ایک آدمی باغی ہے اور اسے توڑنا ضروری ہے، حالانکہ یہ 25 کروڑ انسانوں کی لڑائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زر اور زور کی بنیاد پر حکومت لی گئی، لوگوں کے گھروں میں جاکر انہیں بے عزت کیا گیا جو ایک جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہے، ہم مطمئن ہیں کیونکہ اللہ مظلوم کے ساتھ ہے۔ کسی کی طاقت فرعون سے زیادہ نہیں اور سب سے پوچھ گچھ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ نو ہزار کیسز معاف کرانے کے بعد بھی سلسلہ جاری ہے۔ ہم نے علم بغاوت بلند کیا ہے، اس ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی اور ادارے اپنا اپنا کام کریں گے۔ اس معاہدے پر سیاسی جماعتوں سے دستخط کرائے جائیں اور بانی پی ٹی آئی کے دستخط بھی لے آئیں گے، ان کی ضمانت ہم دیں گے کہ وہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی جنرل، شریف یا زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، ایک اچھا سماجی معاہدہ کیا جائے اور پاکستان کو چلایا جائے۔ ہمیں حکمران نہیں بننا، صرف ہمارا آئین ہمیں واپس کر دیا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.