Gas Leakage Web ad 1

تین ملکی سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سہ ملکی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جائے گی، فخر زمان fakhar zaman کو اس سیریز کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان،سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا کپتان ہوں گے ان کے علاوہ بابراعظم، فخر زمان، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جس کا آغاز گیارہ نومبر سے ہو گا۔

پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت شاہین آفریدی کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، فیصل اکرم، حارث رؤف، محمد رضوان، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان آغا شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.