لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے گجرات پولیس کے ایک اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق اہلکار ابنِ علی ابتدا میں سادہ کپڑوں میں ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوا، بعد میں اس نے وردی پہن کر اسلحہ اپنے ساتھ لگا لیا۔ مشتبہ حرکات دیکھ کر اے ایس ایف نے اسے حراست میں لے لیا اور اس کے قبضے سے ایم پی فائیو گن اور راؤنڈ بھی برآمد کر لیے۔
روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی
ابتدائی پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ اپنے رشتہ داروں کو لینے کے لیے ایئرپورٹ آیا تھا۔ اے ایس ایف نے تفتیش کے بعد اسے ایئرپورٹ پولیس چوکی کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ پولیس نے اس کی تصدیق کے لیے گجرات پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔
تصدیق مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔