ماسکو کے ایک رہائشی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران اچانک تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا۔
سینیٹ میں حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کا بل واپس لے لیا
ابتدائی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں مکان میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں تاکہ تکنیکی خرابی کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔ روسی ایوی ایشن اتھارٹیز نے واقعے کے بعد متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔