Gas Leakage Web ad 1

5 شادیاں کرنے والی شاطر دلہن گرفتار، طریقہ واردات کیا تھا؟

0

پولیس نے پانچ شادیاں کرنے والی شاطر دلہن کو گرفتار کر لیا جو شادی کے بہانے لوگوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتی تھی۔

Gas Leakage Web ad 2

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں شادی کے نام پر دھوکہ دہی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد 27 سالہ خاتون کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ ملزمہ نے پانچ الگ الگ شادیاں کیں اور ان افراد سے فراڈ کیا۔

ملزمہ کی شناخت وجرامنی کے نام سے ہوئی جو 2025 میں اننت پور کے ایک شخص یاپرلا کو چھوڑ کر اور 3.8 لاکھ روپے کا جہیز لے کر فرار ہونے کے بعد سے روپوش تھی۔وجرامنی نے اپنے سہولت کاروں سوما پریا، اشوک، ششی کلا اور رام کرشنا کی مدد سے متعدد شادیاں کیں۔ یہ لوگ معصوم لوگوں سے پیسے بٹورنے کیلیے دھوکے سے شادیاں کروانے میں اس کی مدد کرتے تھے۔

پولیس کو جب معلوم ہوا کہ وہ ان سہولت کاروں کے ساتھ مل کر یہ ریکیٹ چلا رہی ہے، تو انہوں نے ملزمہ دلہن کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے یہ تصدیق بھی کی کہ خاتون کے پچھلی شادیوں سے دو بچے بھی ہیں۔

وجرامنی شکار کو اپنے جال میں پھنسانے کیلیے شویتا ریڈی اور کیرتی جیسے فرضی نام استعمال کرتی تھی۔ 2025 میں ہونے والا یہ فراڈ شادی کے محض تین دن بعد ہی سامنے آگیا تھا۔ اس نے طبیعت خراب ہونے کا بہانہ بنایا اور اپنے والدین کے گھر واپس جانے کی ضد کی۔ سدھیر ریڈی اس کے ساتھ ریلوے اسٹیشن تک گیا، لیکن سفر کے دوران وہ نندیال کے قریب رکی اور بھیڑ میں غائب ہوگئی۔

اس کے لاپتا ہونے کا احساس ہونے پر شوہر نے اسٹیشن پر اس کی تلاش شروع کی لیکن کچھ حاصل نہ ہوا۔ سدھیر کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت پر پولیس کی انکوائری نے وجرامنی کے ایک بہت بڑے مجرمانہ ریکارڈ کا پردہ فاش کیا۔

شاطر دلہن اب پولیس کی گرفت میں ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.