Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی ایم این اے کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی ایم این اے کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

0

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

سپریم کورٹ میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر

سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ارباب شیر علی کا نام ای سی ایل میں شامل ہے جبکہ وہ برازیل میں 10 سے 15 نومبر تک منعقد ہونے والے کلائمیٹ چینج کنونشن میں شرکت کے لیے جانا چاہتے ہیں، مگر سفری پابندی کے باعث ایسا ممکن نہیں۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ارباب شیر علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی اور ہدایت کی کہ وہ مچلکے جمع کرائیں۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور دیگر فریقین سے دو دسمبر کو آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.