پاکستان چھپ کر زیر زمین ایٹمی تجربے کر رہا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستان چھپ کر زیر زمین ایٹمی تجربے کر رہا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین بھی خفیہ طور پر جوہری تجربات کر رہے ہیں، جس کے جواب میں انہوں نے پینٹاگون کو امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے: چیئرمین ایف بی آر

ٹرمپ نے یہ بیان امریکی ٹی وی پروگرام “سکسٹی منٹس” میں گفتگو کے دوران دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “شمالی کوریا تجربے کر رہا ہے، پاکستان بھی کر رہا ہے، مگر وہ اس بارے میں کسی کو نہیں بتاتے۔ وہ زمین کے بہت نیچے تجربے کرتے ہیں، جہاں کسی کو اصل صورتحال کا علم نہیں ہوتا، صرف ہلکی سی لرزش محسوس ہوتی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “میں نہیں چاہتا کہ امریکا واحد ملک ہو جو تجربات نہ کرے۔ اگر دوسرے ملک کر رہے ہیں تو ہمیں بھی اپنی صلاحیت جانچنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔”

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ دنیا کو کئی بار تباہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ روس اور چین کے پاس بھی بڑی مقدار میں جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

ان کے اس بیان پر تاحال پاکستان کی جانب سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم، امریکی حکام نے وضاحت دی ہے کہ ان تجربات سے مراد لازمی طور پر جوہری دھماکے نہیں بلکہ تکنیکی نوعیت کی جانچ بھی ہو سکتی ہے، جن میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال شامل نہیں ہوتا۔

جب میزبان نے نشاندہی کی کہ شمالی کوریا کے علاوہ کوئی ملک حالیہ برسوں میں جوہری تجربہ نہیں کر رہا، تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ “روس اور چین بھی تجربے کرتے ہیں، لیکن دنیا کو اس کا علم نہیں ہوتا۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.