Gas Leakage Web ad 1

این ویڈیا کی جدید ترین اے آئی چِپس امریکا سے باہر نہیں جائیں گی، ٹرمپ

این ویڈیا کی جدید ترین اے آئی چِپس امریکا سے باہر نہیں جائیں گی، ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ این ویڈیا کی طاقتور ترین اے آئی چپس اب صرف امریکی کمپنیوں کے لیے مخصوص کی جائیں گی، جس کے بعد چین اور دیگر ممالک کو یہ جدید ترین ٹیکنالوجی دستیاب نہیں ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں زور دے کر کہا کہ "ہم اپنی سب سے جدید چپس کسی دوسرے ملک کو فراہم نہیں کریں گے۔ صرف امریکا کے پاس ہی بلیک ویل چپس ہوں گی۔”

Gas Leakage Web ad 2

نیویارک میراتھون:کینیا کے کپروٹو نے ہم وطن رنز کو ایک سیکنڈ کے فرق سے ہرادیا

ماہرین کے مطابق یہ بیان واشنگٹن کی چپ برآمدی پالیسی میں مزید سخت رویے کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے نتیجے میں چین سمیت متعدد ممالک کے لیے جدید سیمی کنڈکٹرز تک رسائی مزید مشکل ہو جائے گی۔ این ویڈیا، جو حال ہی میں دنیا کی سب سے قیمتی ٹیک کمپنی بن چکی ہے، مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس کی بلیک ویل چپس کلاؤڈ کمپیوٹنگ، روبوٹکس اور دفاعی صنعتوں میں بہت زیادہ مانگ رکھتی ہیں۔

حال ہی میں این ویڈیا نے جنوبی کوریا کو 260,000 سے زائد بلیک ویل چپس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، جن میں سام سنگ الیکٹرانکس جیسی بڑی کمپنیاں شامل ہیں، تاہم چین کو یہ چپس فراہم نہیں کی جائیں گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ این ویڈیا کو محدود کاروبار کی اجازت دے سکتا ہے، لیکن اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی شامل نہیں ہوگی۔

چین سے متعلق پالیسی پر امریکی کانگریس میں بھی اختلافات پائے جاتے ہیں، جہاں کچھ قانون سازوں نے خبردار کیا ہے کہ چپس کی کسی بھی سطح پر فروخت چین کی فوجی صلاحیتوں کو مضبوط کر سکتی ہے۔ این ویڈیا کے سی ای او جین سن ہوانگ نے تسلیم کیا کہ کمپنی کی چین میں سرگرمیوں پر غیر یقینی صورتحال چھائی ہوئی ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ چینی مارکیٹ امریکی تحقیق و ترقی کے لیے مالی اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.