Gas Leakage Web ad 1

محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، داخلی سکیورٹی پر گفتگو

محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، داخلی سکیورٹی پر گفتگو

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے چودھری صاحب کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور چودھری شجاعت حسین سے دلی تعزیت پیش کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سلامتی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جس کے دوران وزیر داخلہ نے موجودہ سکیورٹی صورتحال اور ان کے محکمے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلی بریفنگ دی۔

چودھری شجاعت حسین نے ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے شہدائے وطن کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.