Gas Leakage Web ad 1

باجوڑ میں خارجیوں کا جھوٹ بے نقاب

0

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں جاری حالات کے تناظر میں قبائل اور خوارج کے حوالے سے کی جانے والی بات چیت میں جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق:

  1. خوارج مقامی آبادی کے درمیان چھپ کر دہشت گردی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

  2. خیبرپختونخوا حکومت، وزیر اعلیٰ اور سیکیورٹی اداروں نے قبائلی عمائدین کے سامنے تین اہم نکات رکھے:

    • پہلا: ان خارجی عناصر کو، جن کی اکثریت افغان شہریوں پر مشتمل ہے، فوری طور پر علاقہ بدر کیا جائے۔

    • دوسرا: اگر مقامی قبائل خود ان عناصر کو بے دخل نہیں کر سکتے، تو ایک یا دو دن کے لیے علاقہ خالی کر دیں تاکہ سیکیورٹی فورسز انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچا سکیں۔

    • تیسرا: اگر مذکورہ دونوں اقدامات ممکن نہ ہوں تو کارروائی کے دوران حتی الامکان جانی نقصان (Collateral Damage) سے بچنے کی کوشش کی جائے گی، لیکن دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی حکومتی سطح پر بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جب تک وہ ریاست کے سامنے مکمل طور پر ہتھیار نہ ڈال دیں۔

ذرائع کے مطابق، قبائلی جرگہ کا انعقاد ایک منطقی اور سنجیدہ اقدام ہے تاکہ کسی بھی عسکری کارروائی سے قبل عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید کہا گیا کہ:

"اسلام، ریاست اور خیبرپختونخوا کے باشعور عوام کی اقدار ایسی دہشت گرد قوتوں سے کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔"

سیکیورٹی ذرائع نے زور دیا کہ:

"کسی بھی طرح کی مسلح کارروائی کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے۔"

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.