تازہ ترین

عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک ، امریکی سفیر سے متعلق انکشافات۔ تفصیلات جانئے۔

عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئ ہے جس میں عمران خان،اعظم خان ،شاہ محمود قریشی،اسد عمر امریکی سفر سے متعلق بات چیت کر رہی ہیں

اس آڈیو میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں "اچھا شاہ جی، کل ہم تینوں (عمران خان، اعظم خان اور شاہ محمود قریشی) نے اور وہ ایک فارن سیکرٹری نے میٹنگ کرنی ہے، ہم نے کہنا ہے کہ وہ جو لیٹر ہے نا اس کے چپ کر کے مرضی کے منٹس لکھ دے، اعظم خان کہہ رہے ہیں کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں، اسے فوٹو اسٹیٹ کر کے رکھ لیتے ہیں۔

عمران خان مبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ہم نے امریکنزکا نام کسی صورت نہیں لینا، پلیزکسی کے منہ سے نام نہ نکلے، یہ بہت اہم ہے ہم سب کیلئے کہ کس ملک سے لیٹرآیا ہے، میں کسی کے منہ سے اسکا نام نہ سنوں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button