آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں کا ڈھانچہ ٹارگٹڈ سبسڈی کی بنیاد پر مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تیل کی موجودہ قیمتوں پر بھی بحث کی گئی، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر 80، 80 روپے فی لیٹر لیوی کے باعث عوام کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہز ہائینس علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے
مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں کا ڈھانچہ ٹارگٹڈ سبسڈی کی بنیاد پر مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم ڈویژن کے مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے، جس دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر بریفنگ دی جائے گی۔



