Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کی کبڈی ٹیم ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام

0

پاکستان کی مینز کبڈی ٹیم ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی، جس کے بعد قومی ٹیم پہلی بار اس ایونٹ سے بغیر کسی تمغے کے وطن واپس لوٹے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کی ایشین گیمز 2026 کے کبڈی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں آخری گروپ میچ میں ایران کے ہاتھوں 51-30 کی شکست کے ساتھ ختم ہوگئیں۔

قومی ٹیم گروپ مرحلے کے 4 میں سے صرف 2 میچز جیت سکی۔
سعودی مفتیِ اعظم کی حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی میں اللہ پر توکل کی تلقین
پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز ملائیشیا کے خلاف 65-22 کی شاندار کامیابی سے کیا، جبکہ نیپال کو بھی 58-43 سے شکست دی، تاہم اس کے بعد تھائی لینڈ کے خلاف 48-45 کی شکست نے پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو شدید دھچکا پہنچایا۔

آخری گروپ میچ میں مضبوط ایرانی ٹیم کے خلاف بھی پاکستان کامیابی حاصل نہ کرسکا اور 51-30 کی شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

کبڈی 1990 سے مستقل طور پر ایشین گیمز کا حصہ ہے اور پاکستان نے اس سے قبل ہر ایڈیشن میں مینز کبڈی میں تمغہ حاصل کیا تھا۔

پاکستان ایشین گیمز مینز کبڈی میں مجموعی طور پر 9 تمغے جیت چکا ہے، جن میں 2 سلور اور 7 برانز میڈلز شامل ہیں۔

آئچی ناگویا ایشین گیمز میں گروپ مرحلے سے اخراج کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان کی کبڈی ٹیم ایشین گیمز سے خالی ہاتھ واپس لوٹے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.