عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔
آئی سی سی نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کردیا
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی 17 ستمبر 2026 کی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کردیا۔
اعلان کردہ اضافہ بنیادی طور پر عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے منسلک ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل کے باعث کی گئی ہے۔