Gas Leakage Web ad 1

خطے میں مشترکہ سکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتے ہیں: ایران

0

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران خطے میں مشترکہ سکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے مشترکہ سکیورٹی اپنانے پر زور دینا اسی اصول کے مطابق ہے جس کی ایران طویل عرصے سے وکالت کرتا آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کو اپنے مستقبل کی ذمہ داری خود سنبھالنی چاہیے۔ حقیقی استحکام اسی وقت ممکن ہے جب خطے میں ایسا نیا سکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے جو اسی خطے کے ممالک کی باہمی ضرورت اور تعاون سے وجود میں آئے۔ ایران اس مقصد کے لیے تیار ہے۔

ایرانی اسپیکر کے مطابق تہران ہمیشہ علاقائی ممالک پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ خطے سے باہر کی طاقتوں پر انحصار کم کریں اور باہمی تعاون کے ذریعے سکیورٹی کے انتظامات کو مضبوط بنائیں۔

واضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی کے لیے نئے ڈھانچے کے قیام پر زور دیا تھا۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بدھ کو ہونے والی ملاقات میں چینی صدر نے مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور دیرپا سکیورٹی کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.