ایرانی جنگی جہاز نے آبنائے ہرمز کے ’عمان کوریڈور‘ سے گزرنے کی کوشش کرنے والے بھارتی بحری آئل ٹینکر کو روک لیا۔
’ہانا‘ نامی بھارتی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔
گوگل آسمان پر طیاروں سے بننے والی سفید لکیروں کو کیوں روکنا چاہتا ہے؟
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی بحری جہاز نے ٹینکر کو پہلے وارننگ جاری کی، جس کے بعد اسے مزید آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے کوئی بحری جہاز گزر نہیں سکا۔
آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث تجارتی اور تیل بردار جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے ایک عارضی راستہ قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز میں میزائل حملے کے نتیجے میں ایک آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ ایجنسی کے مطابق ٹینکر پر موجود تمام عملہ محفوظ ہے، جبکہ آئل ٹینکر میں لگی آگ بھی بجھا دی گئی ہے۔