غیر قانونی مصنوعات اور جعلی ٹیکس اسٹمپس والی اشیا کے خلاف کارروائی سخت کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: غیر قانونی مصنوعات، جعلی ٹیکس اسٹمپس اور بارکوڈ والی اشیا کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئے صوبوں سے متعلق کوئی بات ایجنڈے پر نہیں، یہی سسٹم کامیاب ہے اور آئندہ بھی ہوگا: رانا ثنا
فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت حکومت نے جعلی سگریٹ، مشروبات اور دیگر غیر قانونی طور پر تیار یا فروخت کی جانے والی قابلِ ڈیوٹی اشیا کے خلاف کارروائی کا دائرہ بڑھا دیا ہے، جبکہ ایسی تمام مصنوعات کے ساتھ انہیں منتقل کرنے والی گاڑیوں کی ضبطی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 26 میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے مطابق جعلی سگریٹ، مشروبات اور دیگر قابلِ ڈیوٹی اشیا جو غیر قانونی طور پر تیار یا پیدا کی گئی ہوں یا جن پر اس ایکٹ اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کی گئی ہو، انہیں ضبط کیا جا سکے گا۔