Gas Leakage Web ad 1

کویت چاہتا ہے پاکستان سے دفاعی تعاون کو سعودی عرب طرز پر وسعت دی جائے، روئٹرز

0

روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان، توانائی کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری کے بدلے کویت کے ساتھ دفاعی معاہدے میں توسیع کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

روئٹرز کے مطابق پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی معاہدے میں توسیع پر ابتدائی مذاکرات جاری ہیں، کویت پاکستان سے دفاعی تعاون کو سعودی عرب طرز پر وسعت دیے جانے کا خواہاں ہے۔

پاکستان اور کویت میں دفاعی تعاون کے بدلے توانائی اور سرمایہ کاری بھی زیر غور ہے، کویت نے پاکستانی فوج، لڑاکا طیاروں، ڈرونز، فضائی دفاعی نظام میں دل چسپی ظاہر کی ہے، جب کہ پاکستان، کویت کے ساتھ دفاعی تعاون کے بدلے توانائی کے شعبے میں شراکت چاہتا ہے۔

کویت کی پاکستان میں ڈیزل کے لیے بانڈڈ فیول اسٹوریج منصوبے میں دل چسپی ہے، بحرین بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے میں دل چسپی رکھتا ہے، اردن نے پاکستان سے اسلحہ اور عسکری تربیت کے معاہدے میں دل چسپی ظاہر کی ہے۔

تاہم روئٹرز نے جمعرات کو رپورٹ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کشیدگی پاک کویت دفاعی مذاکرات کو متاثر کر سکتی ہے، امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کے بعد ان مذاکرات میں تیزی آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کویت اور پاکستان کے درمیان 2023 سے تربیت اور مشترکہ فوجی مشقوں پر مشتمل ایک محدود دفاعی معاہدہ موجود ہے۔ اب کویت اسلام آباد کی جانب سے ایسے دفاعی تعاون کا خواہاں ہے جو سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے معاہدے سے ملتا جلتا ہو۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.