Gas Leakage Web ad 1

پیپلزپارٹی نے بجٹ منظور کروانے کے لیے گرین سگنل دے دیا , وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش ہو گا یا نہیں ؟

0

وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش نہیں ہو گا۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ پیش کرنے کیلئے مختصر نوٹس پر قومی اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا اور کم وقت کے باعث بجٹ کی منظوری کا عمل مختصر رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ 12جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئےجانے کا امکان ہے جب کہ بجٹ پر بحث بھی محدود ہو گی۔

پیپلزپارٹی نے بجٹ منظور کروانے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس میں بجٹ سے متعلقہ امور زیر غور آئے۔

حکومت اور پیپلزپارٹی نے ایک دوسرے کی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسائل اور مسائل دیکھتے ہوئے دونوں ایک دوسرے کے لیے اسپیس دیں گے، بعض قابل عمل نکات پر تکنیکی کمیٹیاں مشاورت جاری رکھیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.