Gas Leakage Web ad 1

عمران اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

0

بانی اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ کروا کر دینے کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

عمران خان کو معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا: بیرسٹر گوہر

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ 20 مئی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وکالت ناموں پر دستخط کرا کر دینے کی ہدایت کی تھی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سیاسی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کی ٹیم اڈیالہ جیل کے باہر بار بار جاتی رہی، تاہم سپرنٹنڈنٹ جیل نے وکالت ناموں پر دستخط کرا کر نہیں دیے۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.