Gas Leakage Web ad 1

امریکا نے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی

0

امریکا نے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو پر قتل کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو پر امریکا میں قتل کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

راؤل کاسترو پر 1996 میں کیوبا اور فلوریڈا کے درمیان دو طیاروں کو مار گرائے جانے کے واقعے میں امریکی شہریوں کے قتل کی سازش اور دیگر سنگین جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بجٹ مذاکرات کیلئے پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن کا دورہ مکمل ہوگیا

قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے اس فردِ جرم کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 70 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کیوبا کی حکومت کی اعلیٰ قیادت پر امریکا میں پُرتشدد اقدامات کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے سابق صدر پر امریکی الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی چال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس کیس کو ممکنہ فوجی کارروائی کا جواز بنانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کیوبن صدر پر فردِ جرم عائد ہونا بہت بڑی بات ہے۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کیوبا ناکام ریاست ہے، ان کے لیے آگے کیا ہوگا کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ کیوبا کے عوام کی مدد کرنی ہوگی، ہم کیوبا کو آزادی دلوا رہے ہیں، وہاں کشیدگی نہیں ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.