اسلام آباد: بجٹ مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان میں موجود عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن کا دورہ مکمل ہو گیا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق وفد نے پاکستان کی معاشی صورتحال اور مالیاتی پالیسیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران مالی سال 2027 کی بجٹ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا، جبکہ مالی سال 2027 کے بجٹ سے متعلق بات چیت آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی۔
پاکستان کا بنگلادیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے افراطِ زر کو قابو میں رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستانی حکام نے مالی سال 2027 میں جی ڈی پی کے 2 فیصد بنیادی اضافی ہدف کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی کے ہدف میں 18 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے، جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں سال میں دو مرتبہ اضافے کی شرط بھی برقرار رکھی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران 15 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ صوبوں کو اضافی 430 ارب روپے ریونیو جمع کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔