Gas Leakage Web ad 1

پرنس رحیم آغا خان کی اسلام آباد آمد، صدر مملکت کی جانب سے اعزاز میں عشائیہ

0

اسماعیلی برادری کے 50ویں روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان 6 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ایوان صدر میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا جس میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل، نائب وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، آئندہ وفاقی بجٹ پر تجاویز پیش کیں

پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم، اسماعیلی برادری کی امامت سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔ نور خان ایئر بیس پر آمد کے موقع پر صدر مملکت آصف زرداری کے ساتھ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر حکام بھی موجود تھے، جبکہ بچوں نے معزز مہمان کو پھول پیش کیے۔

ایوان صدر پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے پرنس رحیم آغا خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور انہیں سلامی دی گئی۔

اس موقع پر معزز مہمان کی صدر آصف زرداری، آصفہ بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی ہوئی۔ صدر مملکت نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی پاکستان میں صحت، تعلیم اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں دیرینہ خدمات کو سراہا اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایوان صدر میں پرنس آغا خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

پرنس رحیم آغا خان اپنے دورے کے دوران زیادہ وقت شمالی علاقہ جات میں گزاریں گے۔ وہ 21 سے 25 مئی تک گلگت بلتستان اور چترال میں قیام کے دوران مختلف ملاقاتیں کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.