Gas Leakage Web ad 1

ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کو اس دفعہ اسلام آباد آنے پر کان پکڑ کر سمجھائیں: طلال چوہدری

0

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ اس بار پی ٹی آئی کو اسلام آباد آنے پر کان پکڑ کر سمجھائیں۔

Gas Leakage Web ad 2

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم ہر 3 ماہ بعد انسداد دہشت گردی سے متعلق اجلاس کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ان اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتے، لیکن 2 دن بعد پیسے مانگنے اور این ایف سی میں اپنا حصہ بڑھانے کے لیے آجاتے ہیں۔
سپریم کورٹ کا قابل دست اندازی جرم کی اطلاع ملتے ہی فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو این ایف سی کے تحت جو 700 ارب روپے دیے جاچکے ہیں، پی ٹی آئی حکومت پہلے ان کا جواب دے۔

طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اس دفعہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد آنے پر کان پکڑ کر سمجھائیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کی تاریخ آئے گی تو پتا چل جائے گا کہ ریاست اپنی رِٹ کس طرح قائم کرتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.