امریکا میں ری پبلکن اراکین نے ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق ڈیموکریٹس کی کوشش ناکام بنا دی۔
امریکی ایوان میں قرارداد پیش کی گئی جہاں قرارداد کے حق میں 212 اور مخالفت میں بھی 212 ہی ووٹ پڑے۔
عدالت کا ایس پی ایس سی کےکمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامینیشن 2024 سے متعلق ریکارڈ سیل کرنے کا حکم
تین ری پبلکن اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ ایک ڈیموکریٹ نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ قرارداد کے حق اور مخالفت میں ڈالے گئے ووٹ برابر ہونے کے باعث معاملہ بے اثر ہو گیا۔
یاد رہے کہ امریکی سینیٹ میں بھی ایران جنگ ختم کرنے سے متعلق قرارداد مسترد کی جا چکی ہے۔ سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 49 جبکہ مخالفت میں 51 ووٹ پڑے تھے۔