امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں ایران کا 90 فیصد دفاعی صنعتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب ایران کو صنعتی ڈھانچے کی بحالی میں صدیاں لگیں گی جبکہ ایران بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتا۔
قاتل کتے کی تلاش میں ٹورنٹو پولیس سرگرم ،شہریوں کو سخت وارننگ جاری، سرچ آپریشن جاری
ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق امریکی حملوں کے بعد حماس، حزب اللہ اور حوثی باغیوں کو ایران کی اسلحہ سپلائی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
دوسری جانب امریکی اخبار The New York Times کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اداروں کی خفیہ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اب بھی اپنی میزائل صلاحیتوں کو بڑی حد تک برقرار رکھے ہوئے ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق یہ صورتحال ٹرمپ انتظامیہ کے اس دعوے کے برعکس ہے کہ امریکی حملوں میں ایرانی فوجی طاقت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔