ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے واقعات اس بات کی واضح مثال ہیں کہ کسی بھی سیاسی بحران کا فوجی حل ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو کسی کے کہنے پر دوبارہ کسی دلدل میں نہیں پھنسنا چاہیے، جبکہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق “پراجیکٹ فریڈم” دراصل “پراجیکٹ ڈیڈ لاک” ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان میں ہونے والے ایران اور امریکہ مذاکرات سے متعلق تجاویز پر ملکی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی۔
عباس عراقچی نے ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کے دوران پیش کی جانے والی تجاویز اور سفارشات سے اراکین کو آگاہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کونسل کو خطے میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے متعلق تازہ پیش رفت پر بھی اعتماد میں لیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹیوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان مذاکرات میں ایران کی پوزیشن کو مزید مؤثر انداز میں پیش کیا جائے۔