ایرانی صدر کے دفتر نے ملک کی اعلیٰ قیادت میں اختلافات سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
مسعود پزشکیان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی قیادت کے اندر مکمل اور مثالی اتحاد موجود ہے، جبکہ مخالفین سیاسی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ جھوٹی کہانیاں گھڑنے کے بجائے انہیں اپنی وعدہ خلافی، دباؤ اور فریب کاری کو ترک کرنا چاہیے۔
اٹک ریفائنری کیلئے خام تیل ٹینکرز کی آمد ورفت پر عائد پابندی ختم، تیل سپلائی شروع
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے۔
ادھر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے لیے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی، جبکہ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ حقیقی مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ وعدوں کی خلاف ورزی، ناکا بندی اور دھمکیاں ہیں۔