Gas Leakage Web ad 1

ایران کیساتھ ڈیل نہ ہونے کی صورت میں جنگ یقینی ہے، پھر بہت سارے بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے: ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے نہ پایا تو جنگ بندی میں مزید توسیع کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور ایسی صورت میں جنگ ناگزیر ہو سکتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ سیز فائر بدھ کی شام ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو جنگ بندی میں توسیع کا امکان انتہائی کم رہ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی جلد بازی میں نہیں ہیں اور کوئی ناقص معاہدہ کرنے کے حق میں نہیں، کیونکہ ان کے پاس وقت کی کمی نہیں ہے۔

ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو کیا فوری طور پر لڑائی شروع ہو سکتی ہے، جس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ڈیل نہ ہونے کی صورت میں جنگ یقینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنگ بندی ختم ہو جاتی ہے تو پھر بمباری شروع ہو سکتی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو مذاکرات میں شریک ہونا چاہیے کیونکہ اس پر اتفاق ہو چکا تھا، اگرچہ ایران اس سے انکار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے گا کہ ایران مذاکرات میں شریک ہوتا ہے یا نہیں، اور اگر وہ شریک نہ بھی ہو تو یہ بھی ایک صورت حال ہوگی جسے دیکھا جائے گا۔

گلگت بلتستان میں تجارتی انقلاب: پاک-چین سرحدی تجارت کے لیے آن لائن پورٹل کا افتتاح

صدر ٹرمپ نے اس بات کو دہرایا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور یہی معاملہ ان مذاکرات کا مرکزی نکتہ ہے۔ ان کے مطابق امریکہ اس کے علاوہ کسی اور موضوع پر بات نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے اپنی بہترین ٹیم بھیجی گئی ہے اور اگر ایران کے ساتھ تنازع ختم ہو جاتا ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران وہ اقدامات کرے جو اس سے توقع کیے جا رہے ہیں تو تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ سکتی ہیں۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے امریکی اخبار نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں ایک وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے تو وہ ایرانی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستانی وقت کے مطابق آج رات اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت ملاقات کرنا چاہتی ہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں اور امریکہ ایران میں مناسب افراد کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.