Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ نے کیسے امریکا کو ایران جنگ میں گھسیٹا؟ سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

0

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں ایک سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کا فیصلہ اچانک نہیں بلکہ خفیہ بریفنگز، اندرونی اختلافات اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دباؤ کے بعد کیا۔ نیویارک ٹائمز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق فروری 2026 میں بنیامین نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں ایک انتہائی خفیہ پریزنٹیشن دی، جس میں ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ پیش کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

نیند سے جڑی وہ عادت جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج سے خود کو محفوظ رکھنا ممکن

اس بریفنگ میں اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے موساد کے سربراہ سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی اور دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت کو نشانہ بنا کر اور اس کے میزائل نظام کو تباہ کر کے چند ہفتوں میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس پریزنٹیشن نے صدر ٹرمپ کو بہت متاثر کیا اور انہوں نے ابتدائی طور پر ہی مثبت اشارہ دے دیا۔ نیتن یاہو کی پریزنٹیشن سے چار مقاصد اخذ کیے گئے جن میں ایرانی اعلیٰ قیادت کا قتل، میزائل پروگرام کی تباہی، عوامی بغاوت کو ابھارنا اور رجیم چینج شامل تھے۔ تاہم بعد میں امریکی انٹیلی جنس نے اس منصوبے کے پہلے دو حصوں کو قابل حصول قرار دیا جبکہ آخری دو حصوں کو حقیقت سے دور قرار دیا، خاص طور پر ایران میں حکومت کی تبدیلی کے امکان کو مسترد کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کے اندر ہونے والے اہم اجلاسوں میں شدید اختلافات سامنے آئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.