Gas Leakage Web ad 1

جنگ بندی کرانے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شکر گزار ہیں،ایرانی وزیرخارجہ

0

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ ممکن ہوگی، جس کے لیے ایران کی مسلح افواج کے ساتھ ہم آہنگی اور تکنیکی حدود کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسمارٹ فونز سے مرتب ہونیوالے ایسے حیرت انگیز اثر کا انکشاف جو ناقابل یقین ہے

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی برادرانہ درخواست، امریکا کی جانب سے 15 نکاتی تجویز پر مذاکرات کی خواہش، اور امریکی صدر کی جانب سے ایران کی 10 نکاتی تجویز کے عمومی فریم ورک کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کرنے کے اعلان کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ اگر ایران پر حملے روک دیے جائیں تو ایران کی طاقتور مسلح افواج بھی اپنی دفاعی کارروائیاں معطل کر دیں گی۔ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ اپنے برادر ملک پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں پر دلی تشکر اور قدردانی کا اظہار کرتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.